پاکستان ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے کوالئی فائنگ رآند میں پہنچ گیا ہے۔ جس میں اس کا مقابلہ سعودی عرب ، اردن اور تاجکستان سے ہوگا۔
ورلڈ کپ کے پہلے کوالییفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دو دو میچز ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے گئے۔
کمبوڈیا کی ٹیم گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچی تھی۔ لاہور میں ہونے والا پہلا مقابلہ برابری پر ختم ہوا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے مخالف ٹیم کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔
کمبوڈیا کو ہرانے کے بعد پاکستان ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے دوسرے کوالیفائنگ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
پاکستان نے فیفا ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائنگ راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دوسرے کوالیفائنگ مرحلے میں پاکستان کے گروپ میں سعودی عرب، اردن اور تاکستان جیسی ٹیمیں شامل ہیں۔
گزشتہ ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن جیسی مضطوب ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
پاکستان کو پہلی مرتبہ ایسے نوجوان کھلاڑیوں کا ساتھ حاسل ہے جو یورپی فٹ بال کلبس کا حصہ ہیں۔
بین الاقوامی کلبس میں کھیلنے والے کھلاڑیوں میں ہارون حامد اور اوٹس خان شامل ہیں۔
ہارون حامد برطانیہ مین لیگ فٹبال مقابلوں کا حصہ رہے ہیں جب کہ اوٹس خان برطانوی نژاد پاکستانی فٹ بالر ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان نے ایک غیر ملکی کوچ کی بھی خدمات حاصل کررکھی ہیں جس کی ابتدائی ذمہ داری کمبوڈیا کے خلاف فتح تھی۔