اہم ترین

شعیب ملک ثی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 1000 چوکے پہلے پاکستانی بیٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

کراچی میں قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں ملک کے صف اول کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ایونٹ کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی جلوہ گر ہیں۔

اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں شعیب ملک نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک ہزار چوکے لگانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے، یہ کارنامہ انجام دینے والے شعیب ملک مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔

41 سالہ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی 482 اننگز میں 1000 چوکے اور 400 چھکے بھی مکمل کرلیے۔

شعیب ملک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔۔ انہوں نے آخری مرتبہ ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی 2019 میں بھارت کے خلاف کی تھی جب کہ اپنا آخری انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ 2021 میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا تھا۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں لیجنڈ کرکٹر کرس گیل کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتے ہیں.

پاکستان