اہم ترین

روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے، انشاء اللہ۔

نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ 2023 کا مشکل لیکن اہم سال ختم ہو گیا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے قابل فخر اور باعزت عوام کو نیا سال مبارک ہو۔ سال 2024 پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے کو تقویت دیتی ہیں۔ ہماری عظیم قوم اپنے آباؤ اجداد کے خوابوں اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق اٹھے گی۔ آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے، انشاء اللہ۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم دعا اور امید کرتے ہیں کہ نیا سال ان کے مصائب میں کمی لائے گا۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاک فوج بطور قومی فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے۔ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، ہمارے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

پاکستان