اہم ترین

اقوام متحدہ بھی قرارداد منظور کر لے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے؛ بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ تو کیا اقوام متحدہ اور او آئی سی بھی قرارداد منظور کیوں نہ کر لے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ یہ بات پتھر پر لکیر کی طرح ہے کہ الیکشن آٹھ فروری کو ہوں گے۔ہم ان کی اس بات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ہم تو کہتے ہیں قدم بڑھائیں قاضی فائز عیسیٰ صاحب! ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ سازش کے ذریعے پیپلزپارٹی کو پنجاب سے محروم کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ ماضی میں ضیاءالحق اور حمید گل نے پنجاب پر سیاسی جماعتیں مسلط کیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر جیل سے نکلنے جبکہ دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔ میں عوام کی خدمت کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا ہی الیکشن کا منشور ہے۔

پاکستان