اہم ترین

عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری

راولپنڈی پولیس نے پہلے ہی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مبینہ کرپشن کیسوں میں اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا ہے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی واقعات سے متعلق 12 کیسوں کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بذریعہ وڈیو لنک فاخل جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں درج ہے جس میں عمران خان بھی بطور مرکزی ملزم نامزد ہیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تاہم عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پولیس کو ملزم سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عمران خان پہلے ہی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مبینہ کرپشن کیسوں میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

پاکستان