اہم ترین

مقدمات میں نہ الجھایا جاتا تو پاکستان دنیا میں منفرد مقام حاصل کرچکا ہوتا: نواز

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے بار بار جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا تو پاکستان دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کرچکا ہوتا۔

حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران نواز شریف نے کہا کہ 2017 میں اگر نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نہ نکالا جاتا تو آج حافظ آباد میں کوئی شخص ایسا نہ ہوتا جس کے پاس باعزت روزگار نہ ہوتا، کوئی بے روزگار نہ ہوتا، یہاں ہر گھر خوشحال ہوتا۔ بار بار نوازشریف کو جعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتا تو پاکستان دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کرچکا ہوتا۔

قائد ن لیگ نے کہا 2013 میں لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی۔۔ اس ملک سے ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی۔ ہر جگہ دہشت گردی تھی , روزانہ بم پھٹتے تھے لوگ شہید ہوتے تھے ہم نے اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا اگر ہماری حکومت رہتی تو ایک نئی موٹروے حافظ آباد کے اندر سے گزر رہی ہوتی , انشاءاللہ پھر آئے گا وقت اور گزرے گا موٹروے۔ میرا مشن دوبارہ پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

پاکستان