اہم ترین

اسٹولن ڈیوائس پروٹیکشن : آئی فون کو چوری ہونے سے بچانے کا نیا ٹول

دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کی وجہ سے مقبول ٹیک کمپنی ایپل نے آئی فون کے لئے نئی اپ ڈیت 17.3 میں ایک نیا ٹول بھی شامل کیا ہے جس کی مدد سے چوری ہونے کی صورت میں چور کی آئی فون ڈیٹا تک رسائی روکی جاسکتی ہے۔

آئی فون میں ایسے فیچر ہیں جن کی وجہ سے چوروں کے لئے اسے استعمال کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ ان کے پاس فون کے پارٹس کھول کر بیچنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا ۔۔ لیکن کچھ چور ایسے بھی ہوتے ہیں جو پہلے اپنے شکار کو آئی فون کا پاس ورڈ انٹر کرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر ان کا فون چوری کر لیتے ہیں۔

ان پاس کوڈز معلوم ہونے سے چور کو ناصرف فون میں موجود ڈیٹا تک رسائی مل جاتی ہے بلکہ اسے ایک طرح سے کے آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ پر پاس ورڈ تبدیل کا حق بھی مل جاتا ہے۔۔

چور نے آپ کا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ بدل دیا تو اسے آئی فون کے مالک کی پوری ڈیجیٹل زندگی تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے، وہ ناصرف ذاتی قسم کی معلومات بلکہ ڈیجیٹل ادائیگیاں بھی کرنے کے قابل ہوتا ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے ایپل نے ’اسٹولن ڈیوائس پروٹیکشن‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ چوروں کے لیے لوگوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کو مشکل تر بنان ہے۔

’اسٹولن ڈیوائس پروٹیکشن‘ فعال کرنے پر آپ کو کسی بھی قسم کے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کے لیے فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی استعمال کرنا پڑے گا۔

اسی طرح ایپل آئی ڈی پر پاس ورڈ تبدیل کرنے کے لیےایک اضافی گھنٹہ انتظار کرنا ہوگا اور ایک بار پھر اپنے چہرے کی تصدیق کرانی ہوگی۔ اتنی تاخیر کا مقصد لوگوں کو اپنی کھوئی ڈیوائس اور اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے وقت دینا ہے۔

پاکستان