اہم ترین

بلاول کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پر بیان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے، عمران خان کی سزا پر جشن نہیں مناسکتے۔بشریٰ بی بی کے جیل جانے پر دلی افسوس ہے۔

مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کرکے نفرت کی سیاست کی، خان صاحب نے نوجوانوں کو امید دلائی مگر پھر یوٹرن کی سیاست کی، انہیں توبہ کرنا چاہیے، وہ کہتے تھے کہ میں ان کو رلاؤں گا، آج وہ خود رو رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زردری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے پر دلی افسوس ہے۔ بانی پی ٹی آئی سیاسی مخالفین کی بیٹیوں کو گرفتار کر رہے تھے ۔خان صاحب کو سمجھایا تھا کہ سیاسی مخالف کی عورتوں کے پیچھے مت پڑو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ واز شریف نے ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی کے خلاف مقدمات بنائے۔ مکافات عمل کے طور پر اپنی بیٹی کے ساتھ انتقامی سیاست ہوتے ہوئے دیکھی، انہیں اور نواز شریف کو مکافات عمل دیکھنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وقت آگیا کہ عوام ایک نئی سوچ اور سیاست کو ووٹ دیں۔اختلاف رائے کو سیاسی دشمنی میں کیوں تبدیل کریں؟ حکومت میں آیا تو پہلے دن ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا۔ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو شیر کا راستہ روک سکتی ہے اور اس کا شکار کر سکتی ہے۔

پاکستان