اہم ترین

سائبر کرائم سے حاصل 610 ارب روپے سے زائد مالیت کے بٹ کوائن برآمد

جرمنی میں پولیس نے تفتیش کے دوران 610 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی کرپٹر کرنسی بٹ کوائن ضطب کرلی ہے۔ یہ کرنسی سائبر کرائم کے دوران تاوان کی مد میں وصول کی گئی تھی۔

جرمنی کے سرکاری میڈیا ڈی ڈبلیو کے مطابق جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی میں پولیس نے دو ملزمان سے دوران تفتیش دو ارب 17 کروڑ مالیت کی کرپٹو کرنسی ببٹ کوائن ضبط کرلئے۔

اس وقت ایک بٹ کوائن کی قیمت 43 ہزار امریکی ڈالر کے برابر ہے ۔ اس طرح ضبط کی گئی کل رقم پاکستانی کرنسی میں 610 ارب روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

جرمنی میں جرائم کی تحقیقات کے مجاز ادارے بی کے اے کے صوبائی ترجمان کائی آندرس کا کہنا ہے کہ ادارہ 40 اور 37 برس کے دو ایسے ملزمان سے تفتیش کررہا تھا جن پر شبہ تھا یہ یہ افراد 2013 سے ایسا پاریسی پورٹل چلاتے تھے جس کے ذریعے سائبر کرائمز کے نتیجے میں تاوان وصول کیا جاتا تھا۔

ملزمان نے تاوان کی رقم سے حاصل ہونے والی آمدنی کو انہوں نے کرپٹو کرنسی میں تندیل کرائی تھی۔

کائی آندرس کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم کی کرپٹو کرنسی کی صورت میں ضبطگی جرمنی کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ اس معاملے کی تفتیش کئی برسوں سے جاری تھی اور اس میں سرکاری استغاثہ ، جرائم اور ٹیکس چوری کے صوبائی تفتیشی ادارے کے علاوہ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی اور ایک آئی ٹی فرم کے انتہائی ماہر افراد شامل کی معاونت حاصل تھی ۔

پاکستان