اہم ترین

امریکا میں جنسی زیادتی کا شکار60 لاکھ خواتین کے حاملہ ہونے کا انکشاف

امریکا میں زیادتی کا شکار ہر 20 میں سے ایک عورت کے حاملہ جب کہ تین میں سے ایک کے جنسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔

امریکن جرنل آف پریونٹیو میڈیسن (American Journal of Preventive Medicine.) نامی موقر طبی جریدے میں امریکا میں بیماریوں پر قابو پانے اور اس کی روک تھام کے سرکاری ادارے سی ڈی سی کی جانب سے کی گئی تحقیق شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیق میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد اور ان کی تولیدی صحت کے درمیان باہمی تعلق پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح عصمت دری اور جنسی جبر خواتین کی صحت اور زندگیوں پر دیرپا اثرات مرتب کرتا ہے۔

دستیاب ڈیٹا کے مطابق امریکا میں کم و بیش 60 لاکھ خواتین زیادتی کے باعث حاملہ ہوئین ۔جس کا مطلب ہے کہ ریکارڈ کرائے گئے کیسز میں سے ہر 20 میں سے ایک عورت حاملہ ہوئی۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ عصمت دری کا شکار ہونے والی خواتین میں سے 35 فیصد یعنی ہر 3 میں سے ایک خاتون جنسی بیماریوں کا شکار ہوئیں جب کہ 80 فیصد خواتین کو جسمانی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

سی ڈی سی سے منسلک ماہر صحت ڈینس ڈی اینجلو کہتی ہیں کہ رضامندی کے بغیر جنسی تعلق کے نتیجے میں حمل عصمت دری کے نتیجے میں ہونے والے حمل سے بھی زیادہ عام ہے۔ جنسی تشدد کی روک تھام کی طرح جنسی حملوں میں بچ جانے والی خواتین کو طبی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔

پاکستان