اہم ترین

معروف برطانوی گلوکار اور اداکار ڈینی لیمبو دائرہ اسلام میں داخل

برطانیہ کے معروف اداکار ڈینی کیرن المعروف ڈینی لیمبو اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئے۔۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈینی کیرن کا شمار ملک کے معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور کاروباری شخصیت میں ہوتا ہے۔

16 برس کی عمر سے گلوکاری کرنے والے ڈینی کیرن نے ہوٹلنگ کے شعبے میں کامیابی حاصل کی۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 5 کروڑ برطانوی پاؤنڈز ہے ۔ انہیں نے اطالوی سپر کار لیمبرگینی بہت پسند ہے ۔اسی وجہ سے انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ’لیمبو‘ شامل کیا۔

ڈینی لیمبو نے مسلمان ہونے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔ جس میں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو شیئر کی۔

انستاگرام پر ویڈیو کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے جائے گی۔ میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا مگر کام جلدی پایہ تکمیل کو پہنچ گیا اور پھر ایک ایسے شخص سے ملا جو مجھے مکہ لے گیا، جہاں سے میرے ایک نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا۔ اور اب بطور نو مسلم میں لندن واپس ۤیا ہوں۔

پاکستان