اہم ترین

فریج کی گنجائش لیٹر میں کیوں ناپی جاتی ہے، اس کے پیچھے سائنس کیا ہے؟

آج کے دور میں فریج سہولت سے زیادہ ضرورت بن چکا ہے۔ فریج خریدتے وقت اکثر فریج کا سائز تو کیوبک فٹ میں بتائی جاتی ہے لیکن اس کی گنجائش کلو کے بجائے لیٹر میں کہی جاتی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں اس کی وجہ کیا ہے۔۔۔

ریفریجریٹر میں سامان رکھنے کی گنجائش کو لیٹر میں ناپا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اس میں اپنے سامان کو ذخیرہ کرنے کی کتنی صلاحیت ہے۔

اگر آپ ریفریجریٹر کی گنجائش چیک کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو فریج کے پیچھے نظر دوڑانی چاہیے کیونکہ یہاں ایک اسٹیکر نما لیبل لگا ہوتا ہے۔جس میں فریج سے متعلق وہ تمام معلومات درج ہوتی ہیں جو آپ کو معلوم ہونی چاہیئیں ۔ جیسے وولٹیج، کرنۓ اور گنجائش وغیرہ ۔۔ کیونکہ اکثر اوقات باہر سے تو فریج بڑا نظر آتا ہے لیکن اندر سے اس کی گنجائش مختلف ہو سکتی ہے۔

اگر ریفریجریٹر پر کوئی اسٹیکر یا لیبل نہیں ہے تو آپ ریفریجریٹر کی اندرونی چوڑائی، گہرائی اور اونچائی کی پیمائش کرکے اس کی گنجائش کا حساب لگاسکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے ایک ریاضیاتی فارمولہ استعمال کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر، فرض کریں کہ ایک کیوب کا سائز 10cm x 10cm x 10cm ہے۔ یعنی 1 لیٹر۔ اس طریقے سے 200 لیٹر کے فریج میں 200 کیوبز رکھے جا سکتے ہیں۔ ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہر ایک لیٹر کی 200 بوتلیں فریج میں رکھی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ آپ ایک انچ ٹیپ سے بھی فریج کی پیمائش کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو فریج کو خالی کرنا ہوگا اور اس کی اونچائی/چوڑائی/گہرائی کو سینٹی میٹر میں ناپنا ہوگا۔ اس کے بعد تینوں کو ضرب دیں اور 1000 سے تقسیم کریں۔ اس سے آپ کو فریج کی تخمینہ گنجائش ملے گی۔

پاکستان