اہم ترین

نواز شریف چوتھی بار مسلط ہونے کے لیے غلط بیانی کررہے ہیں: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک شخص چوتھی بار وزیراعطم مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے۔۔۔

تھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کی فکر نہیں، انہیں بس کرسی پر بیٹھنا ہے۔ نوازشریف نے سندھ پر کبھی توجہ نہیں دی، یہ آپ سے ووٹ لے کر لاہور اور رائے ونڈ کی خدمت کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ایک شخص اپنے آپ کو چوتھی بار وزیراعطم مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے، کہتا ہے تھرکول کا معاہدہ اس نے کرایا۔اگر تھرکول کا منصوبہ ان کا ہوتا وہ آج تھر میں جلسہ کررہے ہوتے۔

نواز شریف پر حملے کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری مزید بولے کہ میاں صاحب کی کوشش ہے حکومت بنا کر تھرکی معدنیات بیچیں۔ شیر کی حکومت بنی تو وہ کارونجھر میں توڑ پھوڑ کرکے گرینائٹ بیچ دیں گے۔ ہم کارونجھر کی قیمتی معدنیات کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ نوازشریف اور سہولت کار سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، ستارے صرف رات میں اچھے لگتےہیں دن میں نہیں۔

پاکستان