اہم ترین

واٹس ایپ فیورٹ کانٹیکٹ فیچر ؛رکھے گا آپ کو قریب ترین فرد سے اور بھی قریب

انسٹنٹ میسیجنگ اور کالنگ ایپ واٹس ایپ میں فیورٹ کانٹیکٹ کے نام سے ایک نیا فیچر آنے والا ہے۔ جو آپ کو آپ کے پسندیدہ اور قریب ترین شخص سے رابطے کو آسان بنائے گا۔

دنیا کی تمام ٹیک کمپنیاں اپنے پلیٹ فارم پر کسی بھی قسم کی تبدیلی سے پہلے اسے چند افراد کو جانچنے کی ذمہ داری سونپتے ہیں۔ منتخب صارفین نئے فیچرز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی رائے دیتے ہیں۔ یہی کچھ واٹس ایپ کے منتظمین بھی کرتے ہیں۔

ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ایک منفرد فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کا نام فیوریٹ کانٹیکٹ فیچر رکھا گیا ہے۔۔

اس کے ذریعے واٹس ایپ آپ سے آپ کے قریب ترین شخص کے بارے میں پوچھے گا۔جس سے آپ ہمیشہ رابطے میں رہتے ہوں اور آپ کا پسندیدہ ترین شخص ہو۔

کمپنی نے یہ فیچر صرف iOS کے بیٹا ورژن کے لیے جاری کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ فی الحال کمپنی یہ فیچر صرف آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرانے جا رہی ہے۔

ایپل ڈیوائسز کے لیے ٹیسٹنگ کی تکمیل کے بعد واٹس ایپ اس فیچر کو دیگر تمام صارفین کے لیے بھی جاری کرے گا۔ فی الحال یہ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے، اسے کب لانچ کیا جائے گا ۔ اس بارے میں فی الحال کوئی وقت نہیں بتایا گیا۔۔

پاکستان