اہم ترین

ملک میں مارشل لا لگ سکتا ہے اور عدلیہ اسے قانونی تحفظ دے گی: پیر پگارا

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللّٰہ شاہ راشدی (پیر پگارا) کا کہنا ہے کہ الیکشن ڈھائی ماہ پہلے بک چکا تھا اور ادائیگی بھی ہوچکی تھی۔

مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے وہ وفاق کو سنبھالے ہوئے ہیں، ہم فوج کی وجہ سے عزت اور سکون سے بیٹھے ہوئے ہیں، سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہم فوج سے دور ہوں گے۔

پیر ٌپگارا نے کہا کہ پمارا احتجاج الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کے خلاف ہے، الیکشن میں جو کھچڑی پکی ہے۔ اس سے للگتا ہے کہ 8 سے 10 ماہ سے زیادہ یہ حکومت نہیں چلے گی۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن نے ثابت کردیا کوئی لیڈر قومی سطح کا نہیں سب صوبائی لیڈر ہیں، اب فوج کے علاوہ کوئی وفاق نہیں سنبھال سکتا۔ ہو سکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لاء لگ جائے، یہ ہی عدلیہ قانونی راہ دے گی۔

پاکستان