اہم ترین

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کی گردش میں سست ہونے لگی: تحقیق

امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زمین کی گردش میں سست ہونے لگی ہے جس کے انتہائی خطرناک اثرات پڑ سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو سے منسلک ماہرین نے زمین کی گردش اور ماحولیاتی اثرات سے متعلق تحقیق کی ہے جو بین الاقوامی جریدے دی نیچر میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرین نے ریاضی کے مختلف قوانین کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ زمین کی اپنے محور میں گردش سست ہورہی ہے اور اس کی وجہ انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں قطبین میں برف کا پگھلاؤ ہے۔

تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطبین پر موجود برف پگھلنے سے زمین کا مرکز ثقل متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے کرہ ارض کی گردش سست ہوئی ہے۔

تحقیق کے مصنف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو سے منسلک ماہر ارضیات ڈنکن ایگنیو نے اپنی تحقیق کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ گلیشیئرز کے پگھلنے سے سمندر کی سطح میں ہونے والی تبدیلی اس سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین کی گردش متاثر ہو رہی ہے۔

پاکستان