اہم ترین

اب ویب صارفین بھی یوٹیوب میوزک سے آف لائن ڈاؤن لوڈنگ کرسکتے ہیں

یوٹیوب میوزک اب ویب صارفین کو بھی آف لائن میوزک ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دے رہا ہے۔ اس نئے فیچر میں آپ زیادہ سے زیادہ 10 میوزک آف لائن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ گوگل فی الحال یوٹیوب میوزک کے ویب ورژن پر آف لائن ڈاؤن لوڈز کی جانچ کر رہا ہے۔

یوٹیوب میوزک میں ریئل ٹائم بول سے لے کر پوڈکاسٹ تک بہت سی چیزیں شامل ہیں۔ گانے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یوٹیوب پریمیم کی رکنیت لینا ضروری ہے۔ آپ کو پریمیم کے ساتھ بہت سی اضافی چیزیں ملتی ہیں، بشمول ایپ میں اشتہار سے پاک گانے سننے کی صلاحیت، بغیر کسی رکاوٹ کے آڈیو اور ویڈیو کے درمیان سوئچ کرنے کا آپشن، اور 100 ملین گانے، ویڈیوز اور بہت کچھ۔

ٹیک ویب سائیٹ نائن ٹو فائیو گوگل (9to5Google) کی ایک رپورٹ کے مطابق کچھ یوٹیوب صارفین کو آف لائن ہونے کے باوجود موسیقی ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت سے متعلق پیغام ملا ہے۔

یہ سائڈبار کے اندر لائبریری کے آپشن میں دستیاب ہے۔ اسے اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو یوٹیوب میوزک کی سیٹنگز میں جانا ہوگا۔ یہاں آپ کو ڈاؤن لوڈ کا آپشن ملے گا۔ اس ٹیب پر کلک کرنے کے بعد آپ ڈاؤن لوڈ کردہ ٹریکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کا سسٹم 30 دن تک انٹرنیٹ سے منسلک نہیں تو آپ کا مواد ختم ہو جائے گا۔ اس میں آپ پہلے ہی 10 میوزک آف لائن ڈاؤن لوڈ کر کے رکھ سکتے ہیں۔

پاکستان