اہم ترین

ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ ہوا تو اسرائیلی مراکز بھی ہمارے نشانے پر ہیں: ایران

ایران کے نیوکلیئر سیکیوریٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا تو ہم نے بھی اسرائیلی ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے بیان مین جنرل احمد حق طلب نے کہا کہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق تمام ممالک ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں، مگر اس کے باوجود ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر قابض اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جنرل احمد حق طلب نے کہا کہ ایران نے صہیونی ریاست کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی ہے، پمیں اپنے تمام اہداف سے متعلق ساری معلومات حاصل ہیں۔ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہم بھی ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان