اہم ترین

پہلا ٹی ٹونئٹی: آئر لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

آئر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آئرلینڈ نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقرررہ اوورز میہں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور آئر لینڈ کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دیا۔۔ جسے آئر لینڈ نے 5 وکٹوں پر پورا کردیا

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا ۤغاز کیا۔ محمد رضوان صرعف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد کہتان بابر اعظم میدان میں اترے۔

دونوں نے اسکور کو 82 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر صائم ایوب آؤٹ ہوئے انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس کے بعد فخر زمان میدان میں آئے ۔ اسی دوران بابر اعظم نے اپنی ایک اور انٹرنیشنل ففٹی مکمل کی۔

113 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم آؤٹ ہوئے انہوں نے 57 رنز بنائے۔ اسی مجموعے پر اعظم خان بھی پویلین لوٹ گئے۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول پائے۔ شاداب بھی بغیر رن بنائے رن آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 123 رنز تھا۔ 150 رنز پر پاکستان کی چھٹی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری انہوں نے 18 گیندوں 20 رنز بنائے۔

اس موقع پر افتخار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے رنز بنائے کی رفتار بڑھائی اور 20 اوورز میں اسکور کو 182 رنز پر پہنچا دیا۔ افتخار احمد نے 15 گیندوں پر 37 جب کہ شاہین نے 8 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

آئر لینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 جب کہ مارک ایڈائر اور گیراتھ ڈیلینی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

آئر لینڈ کی بیٹنگ

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر نسیم شاہ نے پاکستان کو پہلی کامیابی پاؤل اسٹرلنگ کی وکٹ کی صورت میں دلوا دی۔

پاکستان کو دوسری کامیابی 27 رنز کے مجموعی اسوکر پر ملی ۔ عباس آفریدی نے لورکان ٹکر کو 4 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔

اس کے بعد اوپنر اینڈی بالبرنی نے ہیری ٹیکٹر کے ساتھ مل کر آئر لینڈ کو جیت کی راہ پر گامزن کردیا۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 77 رنز کی پراعتماد شراکت داری ہوئی۔ 13ویں اوور کی آخری گیند پر عماد وسیم نے ہیری ٹیکٹر کو 36 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد اینڈی بالبرنی اور جورج ڈوکریل نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی۔17 ویں اوور میں عباس آفریدی نے جورج ڈوکریل کی وکٹ حاصل کر کے ٹیم کو میچ میں واپس لا کھڑا کیا۔

پاکستانی بولرز جب تک اینڈی بالبرنی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے اس وقت تک وہ کھیل کا پانسہ پلٹ چکے تھے ۔ انہوں نے 55 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ فیراتھ ڈیلنی اور کرٹس کیمفر نے ایک گیند پہلے ہی فتح حاصل کرلی۔

پاکستان