اہم ترین

ہمیں پنجاب سمیت پورے پاکستان میں سیاسی ورکر کو عزت دینی ہے: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب سمیت پورے پاکستان میں سیاسی ورکر کو عزت دینی ہے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر کی بحیثیت گورنر حلف برداری کے بعد کارکنوں سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا بہت عرصے بعد پنجاب کے سب سے بڑے عہدے پر کسی جیالے کا براجمان ہونا بہت اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ اس کی پنجاب پر سے توجہ ہٹ گئی ہے، ہم پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ منظم کررہے ہیں، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لے کر آئیں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کا پورا سفر جمہوریت کو طاقتور کرنے کے لیے رہا ہے، آج بھی ہم اسی طریقے سے سیاست کریں گے۔سیاسی کارکن کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ محنت سے وہ بڑا عہدہ بھی سنبھال سکتے ہیں۔ وہ اس صوبے کے عوام کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان