اہم ترین

اب واٹس ایپ پر نہ دیکھے گئے میسیجز آپ کو تنگ نہیں کریں گے

واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، بغیر پڑھے ہوئے پیغامات اب آپ کو پریشان نہیں کریں گے۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹ ٹریکر ویبیٹا انفو کے مطابق انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم ایک نئے فیچر کی جانچ کر رہا ہے۔ جو اینڈرائیڈ ایپ صارفین کو بغیر پڑھے یا دیکھے ہوئے پیغامات سے متعلق مزید کنٹرول دے گا۔ فی الحال اس فیچر پر کام جاری ہے۔ اس لئے گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے رجسٹریشن کرانے والے بیٹا ٹیسٹرز کو بھی اب تک اس تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

یہ فیچر ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے جو ایپ پر بڑی مقدار میں ٹیکسٹ میسجز وصول کرتے ہیں اور انہیں چیٹس کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔جب بھی صارف واٹس ایپ کی ایپ کو کھولے گا تو یہ فیچر بغیر پڑھے یا دیکھے پیغامات کی تعداد کو دوبارہ ترتیب دے گا۔

اگرچہ یہ فیچر اینڈرائیڈ 2.24.11.13 کے لیے واٹس ایپ بیٹا میں دیکھا گیا تھا، لیکن یہ فی الحال فعال نہیں ہے اور بیٹا ٹیسٹرز اگر نیا بیٹا بلڈ انسٹال کرتے ہیں تو وہ اسے حاصل نہیں کر سکتے۔

اس فیچر کو نوٹیفکیشن سیٹنگز کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے لئے نوٹیفکیشن میں سیٹنگز کا ایک نیا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جس کا عنوان ہے Clear unread when app open۔

یہ ان لوگوں کے لیے ایک بہترین فیچر ثابت ہو سکتا ہے جو بڑی مقدار میں ٹیکسٹ میسج وصول کرتے ہیں۔ بعض اوقات ان سب کو پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ کو جواب دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم، اگر کوئی انہیں نہیں کھولتا ہے، تو نیچے چیٹ کا آئیکن ان چیٹس کی تعداد دکھاتا رہے گا جو بغیر پڑھے رہ گئے ہیں۔

پاکستان