اہم ترین

اینڈرائیڈ کا نیا فیچر: چوری کئے گئے فون کی اسکرین بلاک ہوجائے گی

اسمارٹ موبائل فون کے سب سے مقبول آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ اور گوگل کی خالق کمپنی الفا بیٹ نے ایسی اے آئی فیچر کا اعلان کیا ہے جس سے چوری یا چھینا گیا موبائل فون کوئی دوسرا استعمال نہیں کرسکے گا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹیک کی دنیا کے جن الفا بیٹ نے کہا ہے کہ کمپنی نے ایسا ایسے اے آئی فیچر تیار کیا ہے جس کی موجودگی میں فون میں موجود ایپس کے ڈیٹا تک پن کوڈ کے بغیر رسائی ممکن نہیں ہوگی اور اگر اے آئی نے محسوس کیا کہ موبائل فون چوری ہوچکا ہے تو درست پاس ورڈ درج کرنے تک موبائل اسکرین بلاک ہوجائے گی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ برازیل دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں ہر 30 سیکنڈ میں ایک موبائل فون چوری یا چھینا جاتا ہے، اس لئے اس اینٹی تھیفٹ ایپ کو سب سے پہلے اسی ملک میں تجرباتی طور پر پیش کیا جائے گا۔

برازیل کے فورم آن پبلک سیفٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں صرف 2022 میں کم از کم دس لاکھ موبائل فون چوری ہوئے یایعنی 1.9 منٹ میں اوسطاً ایک موبائل فون چوری یا چھینا گیا۔ ملک کے سب سے بڑی شہروں ساؤ پالو اور ریو ڈی جنیرو میں یہ مسئلہ بہت سنگین ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ برازیل کے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے یہ فییچر جولائی میں لانچ کردیا جائے گا جب کہ رواں برس کے آخر تک یہ دنیا کے اربوں موبائل فونز میں دستیاب ہوگا۔

اینڈرائیڈ کا سب سے بڑا حریف ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کے ذریعے چلنے والے موبائل فون میں جنوری میں ہی اینٹی تھیفٹ سسٹم لانچ کرچکا ہے۔

پاکستان