اہم ترین

بتایا جائے کہ آئی ایس آئی کا بجٹ کہاں لگایا جا رہا ہے: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسز خصوصا آئی ایس آئی کا بجٹ بتایا جائے اور آگاہ کیا جائے کہ وہ بجٹ کہاں لگایا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اطۃرا خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ چینی رہنما پاکستان آئے اور انھوں نے جو باور کروایا اور جسے اخبارات نے بھی رپورٹ کیا وہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کے لیے سکیورٹی اور استحکام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی عہدیدار کے پیغام سے یہ سمجھ آتی ہے کہ ہمیں اپنا گھر درست کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ پوچھا جائے کے انٹیلی جنس کیوں ناکام ہو رہی ہے۔ عمران خان کی جیل میں گفتگو سننے اور کیمرہ لگانے کے بجائے ملکی استحکام پرکام کریں۔ ملک کی معیشت بکھر گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انٹیلیجنس اداروں کے بجٹ کا بتایا جائے کہ کیا ان کا بجٹ ویگو ڈالوں پر لگ رہا ہے اور تحریک انصاف کے ساتھوں اور صحافیوں کے پیچھے وہ ڈالے لگ رہے ہیں یا دہشت گردوں کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔وہ ویگو ڈالے تحریک انصاف کے لوگوں کے پیچھے نہیں نلکہ دہشت گردوں کے پیچھے لگائے جائیں۔

پاکستان