پاکستان کرکرٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز (اے ٹیم )وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقررکردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش اے کے خلاف ہونگے۔ پاکستان شاہینز کے آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں ناردن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش اے کے خلاف ون ڈے میچ ہونگے۔ دو ون ڈے میچوں کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے جائیں گے۔
ریڈ بال ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوچکی ہے جب کہ وائٹ بال سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وائٹ بال فارمیٹ کے لئے پاکستان شاہینز کی ریڈ بال ٹیم سے سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز (اے ٹیم )وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
حارث کے علاوہ عثمان خان، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب،، جہانداد خان اور عمران جونیئر کی وائٹ بال ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی، گزشتہ سال پاکستان شاہینز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل کھیلا تھا،یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب پاکستان شاہینز ڈارون آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہے۔