اہم ترین

یوراج، ہربھجن اور رائنا کو ویڈیو نے مشکل میں پھنسادیا ؛ مقدمہ درج

بھارت کے سابق کرکٹرز یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا کی بالی ووڈ کی نئی فلم بیڈ نیوز کے گانے توبہ توبہ پر بنائی گئی ویڈیو سے مشکل میں پھنسا دیا۔

گزشتہ ہفتے برطانیہ میں انڈیا لیجنڈز سے پاکستان لیجنڈز کو ہرا کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

کامیابی کے بعد ہربھجن سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ یوراج سنگھ اور سریش رائنا کے ساتھ الی ووڈ اسٹار وکی کوشل کے گانے ‘حسن تیرا توبہ توبہ’ کی طرز پر لنگڑاتے ہوئے تکلیف کا شکار ہونے کی اداکاری کررہے ہیں ۔

ہربھجن سنگھ نے اس پوسٹ میں لکھا کہ لیجنڈ کرکٹ کے 15 دنوں کے اندر جسم کی توبہ توبہ ہوگئی ۔ جسم کے ہر حصے میں درد ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو پر پیرا ورلڈ چمپئن شپ جیت چکی بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی مانسی جوشی نے شدید اعتراض کیا۔

مانسی جوشی نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ میں لکھا : آپ جیسے کرکٹ اسٹارز سے ذمہ داری کی توقع جاتی ہے۔ براہ مہربانی ان لوگوں کا مذاق مت اڑائیے جو معذور ہیں۔ یہ مذاق ہرگز نہیں۔

ہنگامہ کو طول پکڑتا دیکھ کر ہربھجن سنگھ نے ویڈیو ڈیلیٹ کرکے معافی بھی مانگ لی۔

ہربھجن سنگھ نے وضاحت میں لکھا کہ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ہم نے انگلینڈ میں سوشل میڈیا پر ‘توبہ توبہ’ گانے پر ویڈیو بنایا، جس کے بارے میں کچھ لوگ شکایت کر رہے ہیں۔ ہمارا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔یہ ویڈیو 15 دن لگاتار کھیلنے کے بعد درد سے پریشان ہمارے جسم کا برا حال دکھانے کیلئے بنائی گئی تھی ۔

بھارتی سابق کرکٹر کی معافی بھی رنگ نہ لائی ہربھجن سنگھ، یوراج سنگھ اور سریش رینا کے خلاف دہلی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

مقامی سماجی تنظیم نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل کی جانب سے دائر درخواست میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان