اہم ترین

ارجن کپور کے بعد ملائیکہ اروڑا کو نیا دوست مل گیا

اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی ذاتی زندگی ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر ان کے ارجن کپور سے بریک اپ اور ایک اجنبی شخص کی انٹری سے متعلق قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائیکہ اروڑہ نے کئی برس ارکن کپور کے ساتھ گزارے۔ دونوں نے اپنے رشتوں کو کبھی چھپا کر نہیں رکھا۔ وہ کئی سال ایک ساتھ بھی رہے لیکن اب ان کے رشتے میں دراڑ پڑگئی ہے۔ لیکن دونوں میں سے کوئی بھی اس ٹوٹے ہوئے رشتے کے بارے میں بات نہیں کرتا صرف اشارعوں میں ہی اپنے دل کا حال بتارہے ہیں۔

ایسی صورت حال میں ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ تصویروں کا ایک کولاج شیئر کیا، جس میں انہوں نے ساحل سمندر پر چھٹیوں کی جھلک دیکھائی ہے۔

ملائیکہ کی شیئر کی گئی جس تصویر نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی وہ ایک اجنبی شخص کی ہے۔ تصویر میں ایک شخص نظر آ رہا ہے لیکن اس کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آ رہا۔

اداکارہ نے بھی اس تصویر کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ یقین ضرور ہے کہ انہیں دوبارہ محبت مل گئی ہے۔

پاکستان