اہم ترین

ڈائنوسارس کا نایاب ڈھانچہ 12 ارب 42 کروڑ روپے میں نیلام

15 کروڑ سال قدیم ڈائینوسارس کا نایاب ڈھانچہ 4 کروڑ46 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ بولی پر نیلام ہوا ہے۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 12 ارب 42 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی نیلام گھر سوتھ بائی نے ڈائنوسارس کی نسل اسٹیگو سارس کا ڈھانچہ نیلامی کے لئے پیش کیا تھا۔

ایپیکس نامی اس اسٹیگو سارس کا ڈھانچہ 11 اونچا اور 2 فٹ لمبا ہے۔ اس کی 319 میں سے 254 ہڈیاں فوسلز کی شکل میں موجود ہیں۔

ایپیکس کو 2022 میں امریکا سے دریافت کیا گیا تھا۔ اس کی نیلامی کے لئے نیلام گھر سوتھ بائی نے ماہر حیاتیات جیسن کُوپرکی اس دریافت کی ملکیت اور نیلامی کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے تھے۔

نیلام گھرکو ایپیکس کو نیلامی میں زیادہ سے زیادہ 40 سے 60 لاکھ امریکی ڈالرز کی بولی لگنے کی امید تھی لیکن کامیاب قرار دی گئی بولی توقع سے کئی گنا زیادہ لگی۔

ایپیکس سے پہلے 2020 میں ڈائنوسارس کی قسم ٹائرانوسارس ایکس کا ڈھانچہ 3 کروڑ 18 لاکھ امریکی ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

اس طرح ایپیکس اب تک کی تاریخ کا سب سے زیادہ قیمت میں نیلام ہونے والا ڈائینوسارس بن گیا ہے۔

پاکستان