دنیا بھر میں آئی ٹی کمیونیکیشن میں خلل آیا ہے جس کے باعث میں الیکٹرانک میڈیا، انٹرنیٹ، فلائٹس اور بینکنگ کے شعبوں میں شدید تعطل آیا ہے۔
مائیکرو سافٹ 360، مائیکرو اسافٹ ونڈوز، مائیکروسافٹ ٹیم، مائیکرو سافٹ ایزور، مائیکروسافٹ اسٹور اور مائیکروسافٹ کلاؤڈ سے چلنے والی خدمات استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مائیکروسافٹ 365 میں خرابی کی 900 سے زائد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ 74 فیصد صارفین کو مائیکروسافٹ اسٹور میں لاگ ان کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 36 فیصد لوگوں کو ایپ استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی سے متعلق دیگر پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے میں دشواری ہے۔
مختلف علاقوں میں خدمات میں مسائل
مائیکروسافٹ کے سرورز میں خرابی کی وجہ سے نہ صرف دنیا بھر میں لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز بند ہو گئے ہیں بلکہ بینکنگ سرورز حتیٰ کہ فلائٹ آپریشنز کو بھی شدید مسائل کا سامنا ہے۔ مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروس میں خرابی کی وجہ سے جمعہ کو پوری دنیا کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
امریکہ کی بڑی ایئرلائنز نے طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ دنیا کی دیگر کئی ایئرلائنز، میڈیا کمپنیوں، بینکوں اور ٹیلی کام فرمز نے اپنے آپریشنز میں خلل کو رپورٹ کیا ہے۔