اہم ترین

اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ غیر قانونی ہے: عالمی عدالت انصاف

عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔۔

جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) سے مقبوضہ بیت المقدس سمیت تمام فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی طرز عمل کے قانونی نتائج پر مشاورتی رائے طلب کی تھی۔

عالمی عدالت انصاف نے 2 سال بعد جنرل اسمبلی کو اپنی رائے سے آگاہ کردیا ہے۔۔ جمعے کو آئی سی جے کے صدارتی جج نواف سلام نے رائے پڑھ کر سنائی۔

آئی سی جے نے اپنی رائے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی مسلسل موجودگی غیر قانونی ہے۔اسرائیل کو جلد سے جلد یہ قبضہ ختم کرنا چاہیے۔ فلسطینی علاقوں میں قدرتی وسائل کی تلاش کی اسرائیلی پالیسی بھی عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر اپنے قبضے سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنی چاہیے۔

عالمی عدالت نے اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کا مرتکب بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طرز عمل اور پالیسیاں فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان