اہم ترین

اسٹیٹس ری شیئرنگ: انسٹاگرام کا بہترین فیچر اب واٹس ایپ پر آنے والا ہے

ٹیک کمپنی دنیا کی سب سے مقبول میسیجنگ اینڈ کالنگ ایپ واٹس ایپ پر ایک نیا فیچر لارہی ہے ، جس کے ذریعے صارفین اپنے پرانے اسٹیٹس کو دوبارہ شیئر کرسکیں گے۔

واٹس ایپ پر ایک نئے روز جدید فیچرز آتے رہتے ہیں تاکہ اس کے صارفین کی دلچسپی برقرا رہے ۔ حال ہی میں ایک نیا فیچر بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ اب تک آپ کو یہ فیچر انسٹاگرام پر ملتا تھا لیکن اس کے آنے کے بعد یہ آپ کے واٹس ایپ پر بھی نظر آئے گا۔
واٹس ایپ میں ہر نئی آنے والی تبدیلی سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائیٹ ویبیٹا انفو میسیجنگ اینڈ کالنگ ایپ میں جلد ہی آنے والے اسٹیٹس ری شیئر فیچر کے بارے میں معلومات دی ہیں۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.24.1.6.4 میں دیکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ فیچر ابھی تشکیل کے مرحلے میں ہے۔ اس فیچر میں صارفین کو اسٹیٹس کو دوبارہ شیئر کرنے کے لیے فوری شارٹ کٹ بٹن ملنے والا ہے۔ اس میں صارفین کو ایموجی اور پوسٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن بھی مل سکتا ہے۔

واٹس ایپ ایک فائل شیئرنگ فیچر پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین انٹرنیٹ کے بغیر بڑی فائلوں کو قریبی لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب صارفین کو انٹرنیٹ پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے بھی ویبیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ iOS میکانزم میں فائل شیئر کرنے کے لیے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان