قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے پاس پی سی بی اور وزارت داخلہ بھی ہے، اب انہیں ایک فیصلہ کر لینا چاہیے کہ ایک عہدہ چن لیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے 20 سے 22 سال کھیل چکا ہوں، مسائل میرے دور میں بھی بہت رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے لیے ایک باپ کی حیثیت رکھتا ہے، اپنے آپ کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں کو آمنے سامنے لانا درست نہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے شہروں میں ہم مشکل حالات میں بھی جاتے رہے ہیں، دھمکیوں کے باوجود بھی ہم کھیل چکے ہیں۔ اگر وہ پاکستان آنا نہیں چاہتے تو نہ آئیں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ شاہین کی تعریف بہت کم کرتا ہوں،ڈانٹتا ہی رہتا ہوں، میرے بیانات سے شاہین پر اثر پڑتا ہے، لوگ منفی باتیں بنا لیتے ہیں اس وجہ سے بولنا چھوڑ دیا ہے۔