اہم ترین

شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ؛ 6 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس لکے ذخائر تلاش کرنے والی ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ترجمان کے بیان کے مطابق چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر روسی پائلٹس اور عملے کے 3 غیر ملکی ارکان سمیت 14 مسافر سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی خرابی کے باعث گر گیا۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر دوسرے ہیلی کاپٹر کی مدد سے سی ایم ایچ تھل منتقل کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہےکہ حادثہ ہیلی کاپٹر کے اڑان بھرتے ہی تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا ہے اور اس کا علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال یا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان