اہم ترین

ایک ماں،، دو رحم اور جڑواں بچے ۔۔۔

چین میں ایک خاتون نے ایک ہی وقت میں اپنی کوکھ میں موجود دو مختلف رحم سے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) میں شائع خبر کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک چینی خاتون میں ایک غیر معمولی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، جو دنیا بھر میں ایک ہزار خواتین میں سے 3 خواتین میں پائی جاتی ہے۔ اور یہ بیماری ایک ساتھ دو رحم (بچہ دانیاں) ہیں۔

چین میں ساڑھے 8 ماہ کی حاملہ خاتون نے ایل الگ رحم سے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات لاکھوں میں سے ایک ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دو بچہ دانیوں کا مسئلہ جینیاتی ہے۔ یعنی ماں کے رحم میں تخلیق کے مراحل کے دوران ہی بچے کے پیٹ میں دو بچہ دانیاں بنتی ہیں ۔

عام طور پر ایسی خواتین کی جنسی زندگی نارمل ہوتی ہے۔ انہیں حاملہ ہونے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن اس دوران انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس میں بار بار اسقاط حمل اور بچوں کی قبل از وقت پیدائش شامل ہے۔

اکثر خواتین کو اس کا علم نہیں ہوتا لیکن اگر ان میں کچھ علامات ظاہر ہوں تو دوہرا بچہ دانی کا امکان ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی عورت کو بار بار اسقاط حمل ہو رہا ہو، بہت زیادہ خون آ رہا ہو، مخصوص دنوں کے دوران شدید درد ہو تو انہیں ضرور ماہر معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔

پاکستان