اہم ترین

فخر زمان کی ٹیم میں واپسی؛ عاقب جاوید نے گرین سگنل دے دیا

وائٹ بال فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کی واپسی سے متعلق گرین سگنل دے دیا۔

قومی تیم کے اسٹار اوپنگ بیٹر فخر زمان نے چند روز پہلے بابر اعظم کو ڈراپ کئے جانے پر سوال اٹھائے تھے۔ جس کے بعد انہیں سینٹرل کانٹریکٹ سے بھی نکال دیا گیا تھا ۔

تاہم، ہر جانب سے ہونے والی تنقید کے بعد فخر زمان کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان ایک میچ ونر کھلاڑی ہے، اس کے کچھ فٹنس کے مسائل چل رہے تھے، وہ فٹ ہوجائیں گے تو سلیکشن کمیٹی ان کی ٹئیم میں شمولیت پر ضرور نظرِ ثانی کرے گی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کوچنگ ان کے لئے نئی نہیں ،، وہ کئی برسوں سے یہ کام کررہے ہیں۔ اس وققت ان کی ساری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے۔ اس کے بعد ہی وہ فیصلہ کریں گے کہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہیں یا فُل تائم ہیڈ کوچ بنیں۔

سابق پیسر نے کہا کہ آسٹریلیا کی پلیئنگ کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں، ہم وہاں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیتے ہیں جو چھوٹی بات نہیں۔

آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش پر عاقب جاوید نے کہا کہ نئے پلیئرز کو موقع ملنا چاہیے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سب کو کافی تبدیلیاں نظر آئیں، زمبابوے کے خلاف وندے اور ٹی توئنتی سیریز کے لئے بھی ہم نے جو دو ٹیمیں سلیکٹ کی ہیں ان میں بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے اور وہ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔

پاکستان