اہم ترین

انتہا پسندی کرکٹ پر بھی حاوی، بھارت کا پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ بھی مودی سرکار کی انتہا پسندی کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی نے روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جذبہ خیر سگالی کےتحت نیوٹرل جگپ پر بھارت کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا۔

 گزشتہ روز  چیئر مین پی سی ی نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ  ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں  اور یہ سیریز ممکنہ طور پر انگلینڈ ، جنوبی افریقا یا آسٹریلیا میں ہوسکتی ہے۔

تاہم، بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ مستقبل میں ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے دوران 2012ء کے بعد سے کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی ہے ۔

پاکستان