پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان جو گزشتہ سال اپریل میں اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکہ پر دھرتے رہے ہیں نے موجودہ سیاسی صورت حال میں امریکی رکن کانگریس نے مدد طلب کرلی ہے۔
میڈیا کے مطابق لیک ہونے والی عمران خان کی آڈیومبینہ طور پر امریکی رکن کانگریس میکسین موواٹرز کے ساتھ ہونے والی زوم میٹنگ کی ہے، اس آڈیو میں بہت سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی رکن کانگریس کو بتا رہے کہ وہ(عمران خان) پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور 99 فیصد پاکستانی انہیں بر سر اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم اس وقت مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک بھی نازک دور سے گذر رہا ہے۔
آڈیو میں عمران خان نے میکسین کو یہ بھی بتایا کہ قاتلانہ حملے میں مجھے تین گولیاں لگیں، اور انہوں نے اس کا الزام بھی خفیہ اداروں اور فوجی اسٹیبلشمنٹ پر دھرتے ہوئے کہا کہ یہ یہاں بہت زیادہ طاقت ور ہیں۔
اس زوم میٹنگ میں عمران خان کا امریکی رکن کانگریس سے یہ بھی کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میری حمایت میں آواز اٹھائیں۔ آڈیو میں عمران خان نے موواٹرز کو بتایا کہ ہمارے دور معاشی لحاظ سے بہترین تھا۔ جب کہ اس زوم میٹنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ذمے دار بھی سابق آرمی چیف کو قرار دیا۔