اہم ترین

نئی ملٹری کورٹس نہیں بنائی جائیں گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  نومئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے  ملزمان کے لیے نئی فوجی عدالتیں قائم نہیں کی جائیں گی ،  قانون فوجی عدالتیں موجود ہے  اور 75 سال سے فعال ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف ایک ادارے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونڈہ یادگار شہدا پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے  کیا۔ وزیر دفاع نے  کارکنوں اور سول سوسائٹی کے ہمراہ شہدا کی قبروں پر  فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا غرور ہیں، اس ملک کی خاطر ہماری جان و مال سب قربان ہے، 9 مئی کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی اور اس کے رہنما ادارے کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور اس میں وہ دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی بہادر عوام وطن عزیز کے دفاع میں سیاچن سے فاٹا برسر پیکار ہے ، پاک فوج کی قربانیوں کو بھلایا نہیں  جاسکتا۔ ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت پاکستانی عوام اور فوج کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے،  کسی کے بنیادی حقوق سلب نہیں کیے جائیں گے، ٹرائل صرف ان افراد کا کیا جائے گا جو فوجی تنصیبات پر حملے میں نظر آرہے ہیں۔

پاکستان