اہم ترین

 کشمیریوں کے گھر مسمار، مودی کا ایک اور مسلم مخالف وار

 مقبوضہ کشمیر میں انسانی خون سے ہولی کھیلنے کے بعد مودی سرکاری نے نہتے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کے لیے انہیں بے گھر کرنے کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مودی کے ایما پر اب کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا آغاز کردیا ہے۔  ” بلڈوزر سیاست” کے نام سے جانے جانے والے اس ہتھکنڈے کے تحت   گزشتہ 4 سالو  ں میں  ڈھائی ہزار سے زائد گھروں کو مسمار  اور سیکڑو ں دکانوں کو نذر آتش کرکے کشمیریوں کے سر سے چھت اور ان کے کاروبار چھین لیے ہیں۔ 

رپورٹ کےمطابق مجموعی طور پر کشمیر میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد املاک کو نذر آتش اور مسمار کردیا گیا ہے۔

 رواں سال فروری میں  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  مودی کی بلڈوزر سیاست کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قرار دیتے ہوئے ا س کی مذمت کی تھی۔ برطانوی اخبار دی گارجیئن کے مطابق مودی کی بلڈوزر سیاست مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کرنے کی ایک  گھناؤنی حرکت ہے۔

پاکستان