اہم ترین

بھارت ایشیا کپ میں پاکستان کےساتھ  کھیلنے پر رضا مند

بھارت نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائیبرڈ ماڈل کے  ساتھ نیوٹرل وینیو پر میچ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے پی سی بی کے ہائبرڈماڈل کو مشروط طور پر قبول کرتے ہوئے شرط عائد کی ہے کہ پاکستان کو شیڈولز ورلڈ کپ بھارت میں کھیلنے کے لیے تحریری  یقین دہانی کرانی ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاء کپ کے میچز نیوٹرل مقام پر منعقد کرائے جائیں گے، اور اس ضمن میں میزبان ملک متحدہ عرب امارات یا سری لنکا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیشن سمیت دیگر ممالک  کے کرکٹ بورڈز نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سخت گرم موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں،  لہذا ایشیاء کپ کے میچز سری لنکا میں کرائے جائیں۔

تاہم، ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی بورڈ کے فیصلے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کیاجائے گا۔

پاکستان