اہم ترین

ہارٹ اٹیک سے مرنے والوں میں خواتین کی شرح زیادہ ہوتی ہے، تحقیق

ویسے تو کسی بھی جنس کا تعلق کسی مخصوص بیماری سے جوڑنا درست نہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ  دل کے دورے سے ہونے ولی شرح اموات میں   خواتین کی تعداد مردوں کی نسبت دو گنا ہوتی ہے۔

یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کی جانب سے بعنوان”  سائنسی کانگریس ہارٹ فیلیئر 2023 ” ہونے والی اس تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ہارٹ اٹیک  ہونے کے تیس منٹ کے اندر  خواتین کے مرنے کی شرح مردوں کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 8 گنا زائد ہے۔

یہ تحقیق پُرتگال میں 884 مردوں اور خواتین پر مشتمل ایک گروپ پر کی گئی۔  تحقیق میں شامل تمام شرکا کو  ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مذکورہ افراد میں علامات ظاہر ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر دل تک خون فراہم کرنے والی رگ  بند ہونے پر انجیو پلاسٹی  کرکے اسٹنٹ ڈالا گیا، عورتوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین کو دل کے دورے کے سبب خواتین کے بچنے کے امکانات میں کمی کے متعلق معلوم ہوا۔

اس دوران مردوں  کی شرح اموات 4 اعشاریہ 6 فیصد اور  خواتین کی شرح 11 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔

 اس تحقیق کی سربراہی کرنے  والی ڈاکٹر ماریانا کا نتائج کے حوالے  سے کہنا ہے  عورتوں میں ہارٹ اٹیک عموماً زیادہ عمر میں ہوتا ہے۔  اسی وجہ سے ان کےبچنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔  اور امراض قلب میں مبتلا خواتین کو ذیابطیس، بلند فشار خون اور کولیسٹرول کی سطح کو متعین کردہ حد کے اندر رکھنا چاہیئے۔

پاکستان