اہم ترین

عالمی بینک پاکستان میں 21 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

عالمی بینک نے پاکستان کے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری( فنانسنگ) کی منظوری دے د ی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ورلڈ  بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ کی جائے گی۔ اس رقم سے  صوبے کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کرنے اقدامات، روزگار  اور ضروری  سروسز کی فراہمی  اور 35 ہزار افراد کو گھروں کے تعمیر کے لیے مالی مدد  کی فراہمی میں صرف کیا جائے گا۔

اس بابت ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر  برائے پاکستان ناجے  بین ہیسن نے بتایا کہ یہ فنانسنگ سیلاب کے بعد بحالی پروگرام کے تحت دی جارہی ہے جس سے صوبے کی 27 لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ آبادی کو روزگار ، گھروں کی تعمیرات اور زراعت کی مد میں مدد فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

پاکستان