شہر قائد میں دماغ کھانے والے جرثومے نیگلیریا فاؤلیری سے خاتون سمیت تین افراد موت سے ہم کنار ہوچکے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی کے مطابق گزشتہ 5 دنوں میں نیگلیریا سے تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جن میں سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ محمد آصف، قیوم آباد کی 32 سالہ خاتون گلشن اور صدر کے رہائشی 19 سالہ ظاہر شاہ شامل ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز جرثومے نیگلیریا سے تحفظ کے لیے پانی کے ٹینکوں میں کلورین کی مناسب مقدار ملائیں۔ اس جان لیوا مرض کی علامات میں بخار، گردن میں اکٹرن، سر درد، متلی الٹی اور دورے پڑنا شامل ہے۔