اہم ترین

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کے لیے کوشاں

 ملک کے سیاسی منظر نامے پر ایک اور نئی جماعت کا قیام اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے دو اہم رہنماؤں نے اک نئی جماعت کے قیام کے حوالےسے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

ذرایع کے مطابق سابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان  کی جانب سے جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کے اعزار میں ایک پُرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق اور کچھ موجودہ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

 تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، سینئر سیاست دان اسحاق خاکوانی، شعیب صدیقی  اور سعید اکبر نورانی نے بھی شرکت کی۔

ذرایع کا دعویٰ ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے نہایت اہمیت کے حامل ہے کیوں کہ ممکنہ طور پر جہانگیر ترین ایک اہم پری کانفرنس کریں گے جس میں ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔  اس پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے علیحدہ ہونے والے سیاست دان بھی شریک ہوں گے۔

ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین جلد ہی نئی جماعت کی رجسٹریشن  کے لیے  درخواست بھی جمع کرائیں گے۔

پاکستان