اہم ترین

عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی، ضمانتی مچلکے منظور

آج  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  اپنے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے۔

  انسداد دہشت گردی عدالت نے  9 مئی کو ہونے والے واقعات کے مقدمات میں چیئر مین پی ٹی آئی  کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں  ہر ایک کیس میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں : نو مئی کے پُرتشدد واقعات کی تحقیقات، عمران خان کی جے آئی ٹی کے سامنے طلبی

ضمانتی مچلکے حبیب ایڈوکیٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کے دستخط  کیے جانے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے جنہیں جج اعجاز احمد بٹر نے منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے بعد عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ظل شاہ کیس میں ان کی جانب سے جمع کرائے گئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے منظور کیے گئے۔

پاکستان