حکومت کی جانب سے مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کے لیے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر یکم جون سے پیڑول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کی کمی
تاہم، ذرایع کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات بھی ہیں کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کے بجائے روپے کے مقابلے ڈالر کی بڑھتی قدر کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی ردو بدل نہیں کا جائے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کی بڑی کمی کی گئی تھی۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے کمی کے بعد 270 روپے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے، مٹی کا تیل 12 روپے کمی کے بعد 164 روپے 07 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل 152 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا ۔