اہم ترین

حکومت کی پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی

اتحادی حکومت کی جانب سے عوام کو ایندھن کی مد میں رعایت کا سلسلہ جاری ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کی کمی کے بعد  اوگرا( آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی)  نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کی بڑی کمی کردی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی بڑی کمی کردی۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق   ملک بھر میں امپورٹڈ اور لوکل ایل پی جی کی  قمیت 197 روپے فی کلو مقرر  کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی

  نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت 197 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔  جب کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر  کا کہنا ہے کہ قیمت میں  گھریلو سلنڈر 2 ہزار322 روپے اور کمرشل سلنڈر 8ہزار933 روپے میں فروخت کیا جائے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے فارمولے پر عمل کرکے قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔

پاکستان