اہم ترین

ن لیگ کو توڑنے کا خواب دیکھنے والی پی ٹی آئی خود کرچی کرچی ہوگئی، مریم نواز شریف

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو وطن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کی یادگارو ں کو نذر آتش کرے، ان کی بےحرمتی کرے۔  جو دشمنو ں کے جہاز مار گرانے والے جہازوں کو آگ لگائے، وہ نہ ہی پاکستانی ہوسکتا ہے اور نہ ہی وہ ہم میں سے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ  جو تکبر سے کہتا تھا کہ ان کے لیےمیں اکیلا ہی کافی ہوں، آج وہ تنہا بیٹھ کر رہ رہا ہے، ہم اسے عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ جو مسلم لیگ ن کے ٹکڑے کرنے کے خواب دیکھتا تھا اس کی خود کی جماعت کرچی کرچی ہوگئی ہے۔  آج آزاد کشمیر کا ان کا اپنا وزیر اعظم ان کے خلاف گواہی دے رہا ہے۔

سینیئر نائب صدرمسلم لیگ ن  مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بھی نو مئی کو شہدا اور ان کی یادگارون کی بے حرمتی کی وہ کان کھول کر سن لے کہ پاکستانی اور کشمیری قوم اسے کبھی معاف نہیں کرے گی، اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

پاکستان