اہم ترین

بلاول بھٹو زرداری نے میئرکراچی وحیدرآباد کے ناموں کا اعلان کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور حیدر آباد کے لیے میئرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

  بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں  میئر کراچی کے لیے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ، میئر حیدرآباد کے لیے  کاشف شورو،  میئر سکھر کے لیے ارسلان شیخ اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے سلمان عبداللہ مراد کو نامزد کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ کراچی اور حیدرآباد کے آخری نہیں بلکہ پہلے میئر ہوں گے ۔

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام نامزد چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کو عوام کی فلاح کے لیے کام کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پی پی پی پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کا وقت آگیا ہے۔ 

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سندھ کے مختلف شہروں کے لیے نامزد میئرز کا اعلان کردیا۔

دریں اثنا نثار کھوڑو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ناموں کا بھی اعلان کیا۔

میئر کراچی کے لیے رائے شماری رواں ماہ کی 15 تاریخ کو کے ایم سی بلڈنگ میں ہوگی،  جس کے لیے پیپلز پارٹی کے مدمقابل جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان ہیں جنہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب نامزد میئر مرتضی ٰ وہاب نے اپنے بیان میں  ہوں گے جس کے لیے جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمان کو نامزد کیا ہے جنھیں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے۔

میئر کراچی نامزد ہونے کے بعد مرتضی وہاب نے اپنے پہلے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ذمے داری اور اعتماد مجھ پر کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

پاکستان