اہم ترین

مشہور ہالی وڈ اداکار کی ایک سال بعد کسی تقریب میں شرکت

ہالی وڈ فلم اداکار ایزرا ملر جنہیں گزشتہ ایک سال کے دوران کئی پریشان کن الزامات کا سامنا رہا، اپنی نئی سپر ہیرو فلم دی فلیش کی ریلیز کی تشہیرکے لیے عوامی سطح پر سامنے آئے۔

ڈی سی اسٹوڈیوز کی سب سے حالیہ فلم دی فلیش کا لاس اینجلیس پریمیئر ہالی وڈ کے گرومینز چائنیز تھیٹر میں ہوا جہاں ایزرا ملر خصوصی طور پر موجود تھے۔

ڈیڈ لائن نے ایزرا ملر کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ڈی سی اسٹوڈیو کے شریک چیئرز اور شریک سی ای او پیٹر سیفران اور جیمز گن کی “متحرک جوڑی” سمیت متعدد لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا، ایزرا ملر نے کہا: “میں آپ کے پیار، سمجھداری اور دیکھ بھال اور اس کے ساتھ ساتھ میری زندگی کے تناظر میں اور اس لمحے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے شکر گزار ہوں۔”

ایزرا ملر نے مزید کہا کہ “میں ان ہزاروں تخلیق کاروں اور مزدوروں کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے اس فلم میں تعاون کیا، ساتھ ہی ہر وہ شخص جس نے ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں ہماری مدد کی اور ہر وہ شخص جس نے اس دس سالہ مشکل لیکن ناقابل یقین حد تک خوبصورت سفر کے دوران میری زندگی اور دنیامیں میری مدد کی ہے۔”

ملر کے مینیجر نے پچھلے سال اگست میں شائع ہونے والے ایک بیان میں سابقہ رویے کے لیے معذرت کی۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ ایزرا ملر نے حال ہی میں ایک شدید بحرانی کیفیت میں وقت گزارا ہے اور پیچیدہ ذہنی صحت کے مسائل کا علاج شروع کیا ہے۔

فلم دی فلیش جمعہ کو امریکہ میں ریلیز کی جائے گی لیکن باکس آفس کے ابتدائی اعداد و شمار فلم کے تخلیق کاروں کی امید سے کافی کم ردعمل ملنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

پاکستان