اہم ترین

امید ہے نگران وزیر اعظم شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ ہم نے 16 ماہ کے مختصر عرصے میں ملک کو دیوالیہ ہونے بچایا اور آج اس کٹھن سفر کی آئینی مدت ختم ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہم اقتدار میں آئینی راستے سے آئے تھےاور اسی  پر چلتے ہوئے قلبی اطمینان کے ساتھ  ملک کی باگ دوڑ نگران حکومت کے سپرد کرکے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیےانوار الحق کاکڑ کے نام پر ریاض کاکڑ کے نام پر راجہ ریاض کی مشاورت سے فیصلہ ہوا اور امید کرتے ہیں کہ وہ غیر جانب داری سے شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ مختصر مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، قومی مفادات پر آنچ نہیں آنے دی، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو تباہی ہویہ  اور اس کی گواہی وقت دے گا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا تھااور اس صورت حال میں مشکل فیصلے کرنے ناگریز تھے۔ مشکل کی اس گھڑی میں دوست ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا،مختصر وقت میں  غریب عوام کو ریلیف دیااور ہماری ماؤں بہنوں کو اشیائے ضروریہ کے لیے قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ریاست کو مقدم جانتے ہوئے سیاست کو قربان کیا، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے توڑ کر معاشی بارودی سرنگیں بچھائیں،  اگر ملک ڈیفالٹ ہوجاتا تو کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوجاتی، جو کہ ایک بہت بڑی تباہی ہوتی۔

پاکستان